دیر بالا(سوا ت نیوز)لوئیر دیر تیمر گرہ کے گاوں بیاری میں پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ، پولیس حوالدار شہید تین شدید زخمی ہوگئے ، دیر پولیس کے مطابق پولیس وین حسب معمول علاقہ کی گشت میں مصروف تھے کہ گاوں بیاری میں ریموٹ کنٹرول بم کے زریعے پولیس گاڑی کو نشانہ بنا یا گیا، جس میں ایک حوالدارسیف اللہ شہید ہوگیا جبکہ تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ، زخمی ہونے والے جوانوں کو تیمر گرہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ، پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ میں زخمی پولیس اہلکاروں کی حالت تسلی بخش بتائی جارہی ہے، پولیس نے دھماکہ کےبعد علاقہ کو کنٹرول میں لے لیا ہے اور وہاں پر سرچ اپریشن کیا جارہا ہے ۔
2,466 total views, no views today
Comments



