مینگورہ،سوات میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایک اہم شدت پسند کو سیکورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا ،دیگر ساتھیوں تک رسائی کے لئے سیکورٹی انتظامات سخت ،شہر بھر میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ،جبکہ مقامی ڈیفنس کمیٹی کے ممبران کو نقل وحرکت محدود کرنے کے ہدایت ،انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سوات میں سخت سیکورٹی انتظامات کے پیش نظر پاک فوج کے جوانوں نے کامیابی حاصل کرکے مینگورہ شہر سے ایک اہم شدت پسند ٹارگٹ کلر کو حراست میں لے لیا ہے ،
تاہم گرفتار شدت پسند کا نام صیغہ راز میں رکھا جارہا ہے ، گرفتار ہونے والا شدت پسند ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے جبکہ انکے ساتھ دیگر ساتھی بھی قریبی علاقوں میں روپوش ہیں ،جس کے گرفتاری کے لئے سیکورٹی انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے اورگرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ مینگورہ میں چند ہفتے پہلے درجن سے زائد ٹارگٹ کلرز داخل ہوچکے ہیں اور پے درپے واقعات کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس کیوجہ سے سیکورٹی اداروں نے مینگورہ شہر کے اہم شاہراؤں پر سیکورٹی اہلکار تعینات کردئیے ہیں اور شہر کے داخلے و خارجی راستوں پر چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ادھر ایک مقامی ڈیفنس کمیٹی ممبر نے نام ظاہر نہ کرنے کے شرط پر بتایا کہ سیکورٹی اداروں کیطرف سے ڈیفنس کمیٹی کے ممبران کو نقل وحرکت محدود کرنے کے ہدایت جاری کردی گئی ہے ۔
493 total views, no views today


