مینگورہ(سوات نیوز)مینگورہ شہر میں کشمیر ی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کے طورپرال سوات کراٹے ایسوسی ایشن کے جنر ل سیکرٹری وصال محمدکے قیادت میں احتجاجی جلوس نکالا ،مشتعل مظاہرین نے کشمیری عوام کیساتھ نارواں سلوک اور غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کرنے پر بھارت سرکار کیخلاف شدید نعرہ بازی کی ۔مظاہرین نے کشمیرکے پرچم اور بینرز اٹھارکھی تھی ۔مظاہرین ریلی کی شکل میں حاجی با با چوک سے روانہ ہوکر سوات پریس کلب پہنچ گئے اور وہاں پرشدید نعرے لگائیں،اس موقع پروصال محمد ، حیدر علی ،خیر الرحمان اور حسین حق پرست نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم کشمیری تنہا نہیں ،بھارت ہوش کا ناخن لے ، پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر پر مرمٹنے کو تیار ہیں ،اگر بھارت اپنے ظلم و بربریت سے باز نہیں رہتے تو ہم چیف آف آرمی سٹاف سے مطالبہ کرتے ہے کہ وہ ہمیں اجازت دیدیں تو انشاءاللہ بھارتی فوج کو کشمیر میں زندہ دفن کردینگے ۔انہوں نے کہا کہ پختون قوم مسلمان کیساتھ ظلم برداشت نہیں کرسکتے اگر مودی سرکار نے اپنا روش نہ بدلہ تو انہیں کافی نقصان اٹھانا پڑیگا۔اس موقع پر مشتعل مظاہرین نے بھارت سرکار کیخلاف شدید نعرہ بازی کی اور بعد میں پرامن طورپر منتشر ہوگئے۔
1,085 total views, 2 views today