سوات (سوات نیوز)کشمیر کی آزادی اور حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر کے بغیر پاکستان نا مکمل ہے، کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ مکمل ہوکر رہیگا، ان خیالات کاا ظہار آل پاکستان پنشنرز ایسو سی ایشن سوات کے صدر حاجی فضل معبود، سرپرست اعلیٰ سابق ڈائریکٹر مظروف سلا م اور ڈاکٹر محمد حسن نے کشمیریوں سے یکجہتی کے موقع مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کے باعث وہاں کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی، علاج اور خوراک کی قلت کا سامنا ہے جبکہ بھارتی فوج نے انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ شروع کردیا ہے، انہوں نے یہ باور کرایا کہ یہ بوڑھے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوکر کشمیر کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ حکومت پنشنرز کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کریں، گروپ انشورنس، بی فنڈ اور ریٹائرڈ ملازمین کی کم پنشن اور دیگر مسائل کے حل کے لئے وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور دیگر اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔
1,204 total views, 2 views today