مینگورہ، سی پی ڈی آئی کے پراجیکٹ منیجر سید کوثر عباس نے کہا ہے کہ ضلعی بجٹ سازی کیلئے مقررہ وقت پر تیاری شروع ہونی چاہئے جس میں عوام کی تجاویز کو بھی شامل کرنا چاہئیے ، ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کا کام صرف قانون سازی تک محدود ہے ، ترقیاتی بجٹ کا استعمال مقامی نمائندوں کے ذریعے ہونا چاہئے ، ملک تین صوبوں میں تاحال بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی و یلفئیر سوسائٹی کے زیر نگرانی ضلعی بجٹ سازی کے حواسے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر چیئرمین عوامی ویلفیئر سوسائٹی سید محی الدین نے بھی خطاب کیا جبکہ سیمنار میں تعلیم ، صحت اور دیگر محکموں کے افسران و اہلکاروں اور سول سو سائٹی کے قائدین نے بھی شرکت کی، سید کوثر عباس نے مزید کہا کہ مقامی سطح پر عوامی مسائل بروقت حل کرنے کیلئے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ضروری ہے ، کسی ایم این اے اور ایم پی اے کاکا م گلی کوچے تعمیر کرنا نہیں بلکہ قانون سازی ہے ، انہوں نے کہا کہ جب بجٹ پیش ہوجائے تو اگلے دن سے ہی اگلے بجٹ کیلئے تیاری شروع ہونا چاہئے ، بجٹ دوحصوں پر مشتمل اور منصوبوں میں مختص رقوم کا فرق ختم کرنے کیلئے ضمنی بجٹ پیش کیا جاتا ہے اگر بجٹ میں شہریوں کی تجاوزات بھی شامل کئے جائیں تو ایک بہترین بجٹ بن سکتا ہے ۔
726 total views, no views today


