سوات(سوات نیوز)انڈیا میں سیاسی پنا لینے والے بلدیو کمار کے بھائی تلک کمار نے کہا ہے کہ بلدیو کمار نے جو بیان دیا ہے وہ جھوٹ پر مبنی ہے پاکستان میں اقلیت کو مکمل تحفظ حاصل ہے ہم صدیوں سے یہاں رہ رہے ہیں اج تک ہمیں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ بلدیو کمار کی بیٹی تھیلیسمیا کی بیمار تھی وہ علاج کی غرض سے انڈیا گیا تھا، اور پھراس انہوں نے وہاں سیاسی پناہ مانگی، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیت بلکل محفوظ ہیں عمران خان نے اقلیتیوں کی تحفظ کیلئے بھر پوراقدامات اٹھائے ہیں، انہوں نے کہا کہ جب بلدیو کمار انڈیا جارہا تھا تو اس نے اپنی فیملی تک کو نہیں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی لئے اپنی جان بھی قربان کرینگے، تلک کمار نے کہاکہ بلدیو کمار نے انڈیاکے نیوز چینل پر جوانٹرویو دیا ہے ان تمام باتوں میں ذرا برابر بھی صداقت نہیں ہے۔
مزید تفصیل اس ویڈیو مین دیکھیں
1,604 total views, no views today



