پشاور(سوات نیوز)محکمہ انسدادی دہشت گردی کی ملاکنڈ میں اہم کاروائی ،2 دہشت گرد گرفتار ، سی ٹی ڈی زرائع کے مطابق پشاور کی سی ٹی ڈی ٹیم نے اچانک چھاپہ مار کر دہشت گردی کی منصوبہ کو ناکام بنادیا ۔ سی ٹی ڈی ٹیم نے مالاکنڈسےحیاخان اور عطاللہ نامی دہشتگردوں سے 2 دستی بم ،1 آئی ای ڈی اور 9 کلو وزنی بم برآمد کئے ۔ زرائع کےمطابق مبینہ دہشت گرد اپر دیر میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔حکام کا کہنا ہےکہ ۔گرفتار دہشت گردوں کے خلاف ملاکنڈ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
1,585 total views, 2 views today
Comments