سوات ،سوات میں مختلف حادثات میں دو افراد جاں کے بازی ہارگئے ۔ معمولی تکرار پر گولیا ں چل گئیں ۔ ایک شخص زخمی پولیس نے مقدمات درج کرکے تفشیش شروع کردی ۔ گزشتہ روز سیاحتی علاقوں میاندم میں 16سالہ جوان وقار ولد عجب خان فلائنگ کوچ سے گرنے کیوجہ سے جاں بحق ہوگیا ۔
جبکہ دکوڑک کے مقام پر فلائنگ کوچ کے ٹکر سے امیر محمد نامی شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا ادھر تھانہ رحیم آباد کے حدود میں واقع امانکوٹ میں سرفراز خان ولد سلطان خان اور حسین زادہ کے درمیان تنازعہ شروع ہوا جس پر مبینہ طور پر سرفراز خان فائرنگ شروع کردی ۔ تنازعہ میں ایک شخص کے زخمی ہونے کے اطلاع ہے ۔ پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرکے تفشیش شروع کردی ۔
450 total views, no views today
Comments


