سوات(سوات نیوز)سوات کے تحصیل مٹہ میں ایک مرتبہ پھر دیواروں پر دہشتگردوں کی تصاویر لگ گئے ، عوام سے دہشتگردوں کی شناخت کی اپیل بھی کی گئی ، ذرائع کے مطابق مٹہ بازار میں دیوار پر 6 دہشت گردوں کی تصاویر لگائے گئے ہیں جس میں ان کے مختلف چہرے دیکھائے گئے ہیں، عوام سے ان چہروں کو شناخت اور بروقت اطلاع کی اپیل کی گئی ہے جبکہ ان دہشت گردوں کے زندہ یا مردہ پکڑنے پر انعام بھی مقرر کیا گیا ہے . ان تصاویر میں ایک کمانڈر بھی ہے جس کی سر کی قیمت ایک لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے ۔ تصاویر کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں عوام اتےہیں ۔
5,095 total views, 2 views today
Comments