تحریر؛۔ حکیم عثمان علی
حسین نظاروں اور دلکش مقامات کے ساتھ سوات کو اللہ تعالیٰ نے خوبصورت دریا،ندیوں اور نہروں سے بھی مالا مال کردیا، سوات کے بالائی علاقوں میں دنیا بھر سے آنے والے سیاح سوات کی لذیزٹراؤٹ مچھلیوں سے بھی لطف اٹھاتے ہیں لیکن کانٹوں کے بغیراور پانی کی الٹ سمت تیرنے والی یہ مچھلیاں محدود ہونے اور قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث ہر کوئی فرد نہیں کھا سکتا، حالانکہ سوات کا ٹھنڈا پا نی ٹراؤٹ مچھلیوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے نہایت موزو ن ہے،لیکن سابقہ حکومتوں نے اس طرف کوئی خاص توجہ نہیں دی اس وجہ سے یہ مچھلیاں نایاب ہیں، ٹراوٹ مچھلی کو پہلی بار28 19میں بادشاہ صاحب نے سوات لایاتھا اور اسکی افزائش کی کوشش کی گئی لیکن ناکام رہی اس کے بعدوالی سوات نے 1961میں دوبارہ امریکہ سے ٹراؤٹ مچھلیاں لاکر افز ئش کی کوشش کی جو کامیاب ہوگی، 28جولائی 2010کے تباہ کن سیلاب سے قبل سوات کے بائی علاقوں میں 27ہچریاں قائم تھی جس میں مدین،بحرین،کالام اور اوشو میں سرکاری ہچریاں بھی شامل تھی لیکن تباہ کن سیلاب میں یہ ہچریاں ت بھی دریا برد ہوگئیں اور اس وقت اس صنعت کو 30کروڑ سے زائد نقصان ہوا،تباہ کن سیلاب کے بعد ہچریوں کی بحالی کا کام شروع ہوا اور 2017 تک اسکے سوات میں صرف سترہ فارمز تھے
لیکن اب صوبائی وزیر زراعت وفشریزمحب اللہ خان نے اس لذیز مچھلیوں کی اہمیت اور ڈیمانڈ کو مدنظر رکھ کر اس کی پیدارور میں اضافہ کرنے کیلئے عملی اقدامات شروع کئے ہیں جس کی وجہ اب سوات میں ٹراؤٹ مچھلیوں کے ہچریوں کی تعداد 2017ہوگئی ہے جبکہ اب صوبائی وزیر زراعت وفشریزمحب اللہ خان نے مزید400ہچریاں قائم کرنے کا اعلان کیا ہے،سوات سمیت صوبہ بھر میں ہچریوں کی تعداد میں اضافہ کرنے اور ٹراؤٹ مچھلیوں کی پیداوار بڑھانے کی کوششوں میں محب اللہ خان کے ساتھ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ محمود خان کا خصوصی تعاون بھی شامل ہے جب صوبائی وزیر زراعت وفشریزمحب اللہ خان کو معلوم ہوا کہ وفاقی حکومت نے وزیر اعظم کے نیشنل ایگریکلچرپروگرام کیلئے زرعی ایمرجنسی پروگرام کیلئے 300ارب روپے مختص کردیئے ہیں توانہوں نے وزیر اعظم کے نیشنل ایگریکلچرپروگرا م کے فوکل پرسن اورپی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین سے رابطے کئے اور انہی کوششوں کے نتیجے میں وزیر اعظم کے 300ارب روپے کے نئے پروگرام کے تحت دو ارب روپے
سوات میں فشریز کی پیداواربڑھانے کیلئے مختص ہوئے اور صوبائی وزیر محب اللہ خان کا خواب پورا ہوگیا اس سلسلے میں وزیر اعظم کے نیشنل ایگریکلچرپروگرا م کے فوکل پرسن اورپی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین اور وفاقی وزیر خوراک صاحبزادہ محبوب سلطان سوات آئے اور نہوں نے مدین اور مٹہ کے علاقہ سلاتنڑمیں ٹراؤٹ ہچریوں کا افتتاح کیا، مدین میں خراب موسم کے باوجودتقریب جلسے میں تبدیل ہوگئی جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے نیشنل ایگریکلچرپروگرا م کے فوکل پرسن اورپی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت 300ارب روپے کانیاپروگرام شروع کردیاہے جس میں دو ارب روپے سوات میں فشریز کی پیداواربڑھانے پر خرچ کررہے ہیں، جدید ٹراؤٹ ہچریاں قائم کررہے ہیں، ٹراؤٹ مچھلیوں کی افزائش، لائیوسٹاک اورزرعی ترقی کیلئے پی ٹی آئی کی مرکزی اورصوبائی حکومتیں بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے،سوات میں مچھلیوں کے ہچریوں کے قیام سے ہزاروں افرادکوروزگار ملے گا،جبکہ ٹراؤٹ مچھلیوں کی پیداوارکو1400 میٹرک ٹن تک پہنچ جائے گی
جس سے زمیندار بھی مستفیدہونگے، انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی حکومت یہاں پرلائیوسٹاک اورصاف پانی کے منصوبے بھی شروع کرر ہی ہے،تقریب سے وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق صاحبزادہ محبوب سلطان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے دریاؤں، جھیلوں اور نہروں کی شکل میں قدرتی وسائل سے مالا مال کیا ہے، پاکستان کے پاس 1100 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی موجود ہے جس کے باعث ماہی پروری کے امکانات بہت روشن ہیں، اس شعبہ کی طرف اس طرح توجہ نہیں دی گئی جس کا یہ شعبہ مستحق تھا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فی کس مچھلی کا استعمال انتہائی کم یعنی 2 کلوگرام سالانہ ہے جبکہ دنیا میں یہ اوسط 20 کلو ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اقتدار میں آتے ہی زرعی شعبہ خصوصاً ماہی پروری اور لائیو سٹاک کو اولیت دی، وزیراعظم زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت قائم کردہ ٹاسک فورس نے فشریز سیکٹر کی بحالی کیلئے صوبائی محکمہ جات سے مشاورت کے بعد تین ترجیحات مرتب کیں اور تین منصوبوں پر کام کا آغاز کیا ہے، ان منصوبوں میں شرمپ فارمنگ(جھینگا مچھلی کی افزا ئش)، کیج کلچر (پنجروں میں مچھلی کی افزائش) اور شمالی علاقہ جات میں ٹراؤٹ کی فارمنگ جس کی کل لاگت 2 ارب 35 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے، محبوب سلطان نے مزید کہا کہ ماہی پروری کے فروغ کیلئے تمام منصوبوں کیلئے رواں مالی سال کیلئے کل ساڑھے 13 بلین روپے مختص کئے گئے،
ٹراوٹ فش فارمنگ سے ملکی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اور غربت میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ہم پہلی فشریز پالیسی دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں اپنے کسان بھائیوں کو مشورہ دوں گا کہ خیبرپختونخوا میں موجود قدرتی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹراؤٹ فارمنگ میں آئیں اور اپنی آمدن میں اضافہ کریں اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت وفشریز محب اللہ خان نے جہانگیر خان ترین اور وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان کو سوات آمد پر خوش آمدید کہااور کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت حقیقی معنوں میں ملک کو زرعی ملک بنانے کے لئے کوشاں ہے، پانچ سالوں میں 72ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں وزیراعظم عمران خان اورجہانگیرترین کی خصوصی دلچسپی کے باعث سوات میں 400فِش فارم قائم ہونے والے ہیں انہوں نے کہا کہ سوات میں پہلے 100 میٹرک ٹن ٹراؤٹ فش کی پیداوار تھی اوراب یہ پیداوار چارسو میٹرک ٹن تک پہنچ چکی ہے جس کومزیدبڑھائینگے، تقریب سے مقامی ایم پی اے میاں شرافت علی نے بھی خطاب کیا،تقریب کے بعد محب اللہ خان نے صحافیوں کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے وقت سوات میں 17 فِش فارم تھے، جبکہ 1930 میں اس کی تعداد 61ہوگئی اوراس طرح 2013 میں پرائیویٹ پارٹنر شپ سے یہ تعداد 200 ہوگئی اورہم نے اس سلسلے میں جہانگیرترین سے ملاقاتیں کی اوران کو پورے صورتحال سے آگاہ کردیا ان کی کوششوں کی وجہ سے اب مزید 400 فارم کی منظوری ہوئی
جس کے بعد سوات میں فِش فارم کی تعداد600 ہوجائے گی انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کی دلچسپی کے باعث دوہچری کی منظوری ہوئی جس کا جہانگیرترین آج باقاعدہ افتتاح کردیاہے انہوں نے کہا کہ دوارب روپے کی خطیرلاگت سے سوات میں فِش ہچری بڑے منصوبے کاافتتاح ہوگیاہے جس میں ایک ہچری بہامیں اورایک مانسہرہ میں قائم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فروٹ جو کہ اس وقت 21 ارب روپے سالانہ صوبہ بھرمیں آمدن دیتے ہیں یہ منصوبہ فروٹ کے بعد بڑا پراجیکٹ ہے جوپانچ ارب روپے کی آمدنی دے گا، انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے اگرایک طرف سوات میں سیاحت کو فروغ ملے گا تو دوسری طرف سیاحوں کو سواتی سوغات کھانے کے مواقع میسرہوں گے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے سوات میں روزگار کے مواقع بھی ملے گی انہوں نے کہا کہ ایک کنال کے آراضی پرایک ٹراؤٹ فارم تعمیرکیاجاتاہے جس پر ٹوٹل 30لاکھ روپے خرچ ہو تے ہیں وقت گزرنے کے ساتھ ان کی تعدادمیں اضافے کے ساتھ پیداوارمیں بھی اضافہ ہوگا ا س لئے یہ منصوبہ تحریک انصاف کی طرف سے عوام کیلئے ایک انمول تحفہ ہے
2,657 total views, 2 views today