مٹہ (سوات نیوز)پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی کے اٹھ کے نظریاتی قائدین اور کارکنان کا اہم ورکرکنونشن کا انعقاد حلقے میں ذمہ داروں پر اقرباء پروری اور پارٹی کارکنان کو دیوار سے لگانے کا الزام پارٹی کیلئے جن لوگوں نے قربانیاں دی ہیں اور جن لوگوں نے یہاں پر پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھ لی تھی اج پارٹی کو یر غمال بنانے اور حکومتی مراعات کو مال غنیمت سمجھ کر کھانے والے ان بانی قائدین کو مفاد پرست کہتے ہے جو اپنے غلط پالیسی اور پارٹی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے ورکر کنونشن سے بانی نظریاتی قائدین کا خطاب تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی کے اٹھ کے نظریاتی اور بانی قائدین اور کارکنان کا ایک اہم ورکر کنونشن رونیال میں محمد اعظم خان کے حجرے میں منعقد ہوا جس میں نظریاتی کارکنان نے بھی شرکت کی ورکرکنونشن سے نظریاتی قائدین محمد اعظم خان رشید عالم خان مٹہ تحصیل کے سابق جنرل سیکرٹری اصغر علی خان ایڈوکیٹ نورانی خان اوردیگر قائدین نے خطاب کی مقررین نے کہا کہ اس وقت پی کے اٹھ میں موجودہ پارٹی ذمہ داروں کی اقرباء فروری اور ناقص پالیسی کی وجہ سے پارٹی تباہی کی دہانے پر پہنچ چکی ہے اور پارٹی کو مفاد پرستوں نے یر غمال بنالی ہیں انہوں نے کہا کہ اب تک حلقہ پی کے اٹھ میں اقرباء فروری سرکاری ملازمتوں کی غلط تقسیم ٹراوٹ فیش فارموں کو اقربافروری پر بنانے اور سرکاری مراعات کو مال غنیمت سمجھ استعمال کرنے کی جو کام شروع ہے وہ ایک اریکارڈ ہے جس کی مثال کسی دوسرے حلقے میں نہیں ہے انہوں نے کہا کہ وہ مذید پارٹی کی نظریاتی اور قربانیاں دینے والے قائدین اور کارکنان کو دیوار سے لگانے نہیں دینگے اور نظریاتی اور بانی قائدین کے جائز مطالبات اور پارٹی کو ایک خاندان کی جھولی میں یرغمال ہونے سے ازادی کیلئے ہر جگہ پر اواز بلند کرینگے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ذمہ داروں کے طرف سے یہاں پر پارٹی کی بنیاد رکھنے اور قربانیاں دینے والوں کو مفاد پرست کہنا سراسر زیادتی اور اپنے غلط کاموں کو چھپانے کی کوشش ہے لیکن وہ اب ایسا نہیں ہونے دینگے ورکرکنونشن میں ایک قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان سے حلقہ پی کے اٹھ کیلئے ایک تحقیقاتی کمیٹی مقرر کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔
886 total views, no views today



