سوات (سوات نیوز) جے آئی یوتھ نے سوات میں بڑھتی ہوئی فحاشی وعریانی اور منشیات کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا،ایک ہفتہ کی ڈیڈلائن دے دی،علماء،طلبہ اور سیاسی جماعتوں سے رابطے کرنے سمیت جگہ جگہ احتجاجی کیمپ بھی لگائے جائیں گے،نوجوانوں نے حکومت اور انتظامیہ سے میلوں اورفحاشی کے اڈوں کوفوری طور ختم کرنے کا مطالبہ کیا،اس حوالے سے جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر خالد حسین اورجنرل سیکرٹری شوکت علی نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سوات میں فحاشی،عریانی اور منشیات کی بڑھتی ہوئی وباء نوجوان نسل کے مستقبل کیلئے زہر قاتل ہے،انہوں نے کہاکہ پورے علاقے میں دن رات خواجہ سراؤں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں جو کھلے عام فحاشی پھیلارہے ہیں،ان کی اس طرح کی آزادانہ سرگرمیوں اورمیلوں کے انعقاد سے معلوم ہوتاہے کہ انہیں حکومتی سرپرستی حاصل ہے اوریہ سب کچھ حکومت کی سرپرستی ہی میں ہورہاہے،انہوں نے کہاکہ مینگورہ شہر اور آس پاس کے علاقوں میں میلوں کا انعقادکیا جارہاہے جہاں پر فحاشی کو فروغ دیا جارہاہے مگر حکومت اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو نہ صرف ایک قابل افسوس بلکہ ایک قابل مذمت امر بھی ہے تاہم جے آئی یوتھ اس پر خاموش نہیں رہے گی اور فحاشی وعریانی اور منشیات کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی،انہوں نے کہاکہ حکومت اورانتظامیہ کو ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن دیتے ہیں کہ وہ یہاں پر جاری فحاشی،عریانی اور منشات کے مکمل خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں بصورت دیگر جے آئی یوتھ ضلع کی سطح پر احتجاجی مظاہرہ کرے گی جبکہ ساتھ ساتھ اس سلسلے میں علماء،طلبہ اورسیاسی جماعتوں سے رابطے کرکے ہر چوک میں احتجاجی کیمپ بھی لگائے جائیں گے،اس موقع پر اعزازحبیب،عبید،سید علی،فیصل خان،احتشام،اسداللہ بھائی اورجے آئی کے دیگر عہدیداراورکارکنان بھی موجودتھے۔
1,122 total views, no views today



