سوات(سوات نیوز) ایس پی انوسٹی گیشن ملک اعجاز نے کہا ہے کہ سوات میں جدید تقاضوں کے مطابق تفتیشی عمل متعارف کیاگیاہے، سوات کے تمام تھانوں میں تفتیش کاجدیدعمل رائج ہے، ضلع بھر کے تھانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تفتیش میں شفافیت کویقینی بنائیں، اورتفتیش کے عمل کو غیرجانبدارطریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے سوات پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سوات کے تمام تھانوں کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ تفتیش کے عمل کو جدید خطوط پر استوارکرنے کے لئے شفافیت کویقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ سوات بھرمیں جدیدتقاضوں کے مطابق تفتیش کاعمل متعارف کردیاگیاہے اوراس طرح مظلوم کی دادرسی اورظالم کوسزادینے کے لئے تفتیش کرنے کاموقع مل چکاہے، انہوں نے کہا کہ اب کوئی بھی معاملہ خفیہ نہیں رہ سکے گا۔ اورتفتیش کانظام مزید شفاف بنایاجارہاہے۔
762 total views, 2 views today