مینگورہ، تنظیم انسدادمنشیات نے مینگورہ میں منشیات کے عادی افرادکا مفت علاج معالجہ کرانے کیلئے ہسپتال کے قیام کا فیصلہ کرلیا،اس سلسلے میں گذشتہ روز مذکورہ تنظیم کا اجلاس زیرصدارت حاجی محمدرحمان منعقدہواجس میں تمام عہدیداروں نے شرکت کی،اس موقع پر شرکاء نے کہاکہ معاشرہ میں منشیات کے عادی افرادکی تعدادمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے جوایک قابل تشویش امرہے کیونکہ منشیات سے نسلیں تباہ ہورہی ہیں مگرسرکاری سطح پر منشیات کی روک تھام اورعادی افرادکے علاج کیلئے کسی قسم کا نتظام موجود نہیں،انہوں نے کہا کہ تنظیم نے اپنے وسائل کے اندررہتے ہوئے منشیات کے عادی افرادکے علاج معالجہ کیلئے مفت ہسپتال کے قیام کا فیصلہ کیاہے جسے عنقریب عملی جامہ پہنایا جائے گا۔
780 total views, no views today
Comments


