کبل،پی ٹی آئی کارکن زبان کو لگام دے کر طلباء کے خلاف بیان بازی سے گریز کریں بصورت دیگر ڈگری کالج کبل طلبہ محاذ پی ٹی آئی کے خلاف شدید احتجاج کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کردینگے عمران خان اور انکے کارکن حکومت کے خلاف بلا جواز دھرنے دے سکتے ہیں تو طلبہ کو اپنے جائز حقوق کے لئے احتجاج سے کوئی نہیں روک سکتا ڈگری کالج کبل میں سیکنڈ شفٹ کا خاتمہ اور داخلہ سیٹوں میں کمی پی ٹی آئی کا کارنامہ ہے اینٹ کا جواب پتھر سے دینے پر مجبور نہ کیا جائے ان خیالات کا اظہارپی ایس ایف سوات کے جنرل سکریٹری عجب خان انقلاب،عاصم خٹک ،شریف ،امتیاز اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سٹاف کے کمی پورا کرنے کے لئے ڈگری کالج کے طلباء نے پرامن احتجاج کیا جس پر پی ٹی آئی کارکن عالمگیر نامی شخص سیخ پا ہوکر طلبہ کے خلاف بیان بازی پر اتر آیا ہے جس کا شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا غیر آئینی طور پر حکومت وقت کے خلاف دھرنے اور ناچ گانے جائز ہیں تو طلبہ کا اپنے حقوق کے لئے آواز بلا جواز نہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ڈگری کالج کبل میں سیکنڈ شفٹ کا خاتمہ اور داخلوں میں 250سیٹ کم کرکے طلباء پر تعلیم کے دروازے بند کردئے ہیں انہوں نے پی ٹی آئی کے مرکزی و صوبائی قائدین سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمگیر کے بیان پر فوری ایکشن لیا جائے بصورت دیگر طلباء پی ٹی آئی کیخلاف دما دم مست قلندر کردینگے۔
708 total views, no views today


