مٹہ (سوات نیوز) لیبر یونین سوات اور اپرسوات کے صدر کاکی جان نائب صدر ذوالفقار خان اور ویلج ناظمین کمیٹی مٹہ تحصیل کے سابق چیرمین بہادر خان نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں دریائے سوات کی ریت اور بجری پر لگائے گئے ٹیکس کو ختم کرکے عوام کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہ کریں انہوں نے کہا کہ مٹہ تحصیل کے سابق ناظم عبداللہ خان نے جو وعدہ کیا ہے وہ اپنا وعدہ پورا کریں ہم انکے تاریخی کردار پر انکا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سابق تحصیل ناظم نے پیر کی دن تک اس ٹیکس کو ختم کرنے کیلئے کہا ہے ہم بدھ کی دن تک انتظار کرینگے اور اگرپھر بھی یہ ٹیکس ختم نہیں ہوا تو سڑکوں پر نکل کر بھرپور احتجاج کرینگے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ٹیکس کی خلاف انکا ساتھ دیں کیونکہ بوجھ سارا عوام ہی پر انے والی ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لیبر یونین کے دیگر عہدیدار اور بڑی تعداد میں ریت اور بجری سے منسلک لوگ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ سوات ایک فری ٹیکس زون علاقہ ہے اسلئے ادھر ٹیکس لگانا عوام اور خاص کر ضلع سوات کی لوگوں کیساتھ سراسر زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع سوات میں زیادہ تر لوگ ریت اور بجری ان زمینوں سے نکالتے ہیں جو ان لوگوں کی ذاتی ملکیت ہے اور سیلاب میں یہ زیر کاشت زمین پانی میں بہہ کر اس وقت وہ دریا ئے سوات کا حصہ بن چکی ہیں لیکن اصل میں زیادہ تر زمین لوگوں کی ذاتی ملکیت ہے انہوں نے کہا کہ کسی کی ذاتی زمینوں پر ٹیکس لگانا ظلم کی انتہا ہیں انہوں نے کہا کہ فی ڈائنا گاڑی 350روپے ٹیکس لینا ظلم کی انتہا ہیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سابق تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان نے ایک کلیدی کردار ادا کرکے پوری ایمانداری سے غریب عوام کی ترجمانی کی ہے اور اس ٹیکس کو ختم کرنے کیلئے پیر کی روز تک بات کی ہے انہوں نے کہا کہ وہ بدھ کی دن تک انتظار کرینگے اور اگر بدھ کی دن تک یہ ٹیکس واپس نہیں لیا گیا تو عوام سڑکوں پر نکل کر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ نکل کر لیبر یونین سوات کا ساتھ دیں کیونکہ اس ٹیکس کی بوجھ بھی عوام ہی پر انے والی ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع سوات کو گیارہ بلاک میں تقسیم کرکے اس ریت اور بجری کا ٹھیکہ تیرہ کروڑ روپے پر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ وہ ٹیکس کی خلاف بھرپور احتجاج کرکے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے جس کی ساری ذمہ داری بالااحکام اور حکومت پر ہوگی
1,114 total views, no views today



