سوات(سکون خان سے)سوات میں ایک بڑے منصوبے کی شروع کرنے کیخلاف ال پارٹیز نے کمر کس لیا، سوات ایکسپریس وے فیز ٹو کیخلاف ال پارٹیز کانفرنس چارباغ میں منعقد ہوا ، جس میں تمام پارٹیوں کے نمائندگان نے شرکت کی، اس موقع پر فیروز شاہ ایڈوکیٹ ، ڈاکٹر امجد ، سھراب خان، حاجی زاہد خان اوردیگر مقررین نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت زاتیات پر اتر ائی ہے ، سوات ایکسپریس وے ایک اہم منصوبہ ہے لیکن اس کے زریعے سیاسی انتقام نہ لیا جائے ،مقررین نے کہا کہ ایکسپریس وے دریائے سوات کے کنارے تعمیر کی جائے تاکہ لوگوں کی قیمتی زمین بچ سکیں اور دریائے سوات کو بھی کنٹرول کیا جاسکے گا، اس موقع پر یاسر خان کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ،جس حکومت کیساتھ معاملات پر بحث کرے گی ، ال پارٹیز کانفرنس میں تمام تحصیلوں کے نمائندگان نے شرکت کی
1,833 total views, no views today



