مینگورہ، مینگورہ کے علاقہ امانکوٹ کے محلہ حاجی آباد میں نامعلوم شخص نے گھر کے اندر گھس کر میاں بیوی پر فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں شوہر جان بحق جبکہ ان کی بیوی شدیدزخمی ہوگئ۔ ہسپتال میں مجروحہ مسماۃ شبنم نے پولیس کو بتایا کہ اپنے شوہر مشرف ولد عجب خان کے ساتھ گھر کے کمرہ میں موجود تھی کہ اس دوران ایک شخص نے گھر میں گھس کر ہم پر فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے مقتول اور مجروحہ کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس نے روپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ دوسرے واقعے میں مینگورہ کے علاقہ قمبر میں شعیب ولد شاہی روم نے فائرنگ کرکے اپنا بتھیجا حمید اقبال ولد محمد اقبال کو زخمی کردیا، زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی
409 total views, no views today


