مٹہ (سوات نیوز) گورنمنٹ افضل خان لالا پوسٹ گریجویٹ کالج مٹہ کی طلباء کالج میں تمام ڈیپارٹمنٹ میں سیٹوں کو نہ بڑھانے کی خلاف سڑکوں پر نکل گئے مٹہ چوک میں شدید احتجاج تمام مین روڈز ایک گھنٹہ سے زیادہ وقت تک مکمل طور پر بند گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اسسٹنٹ کمشنر مٹہ اور ایس ایچ او مٹہ کی طلباء سے طویل مذاکرات کی بعد احتجاج ختم کرانے میں کامیاب پیر کی روز تک طلباء کی مسائل حل کرانے کی یقین دہانی تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز گورنمنٹ افضل خان لالہ پوسٹ گریجویٹ کالج مٹہ کے طلباء کالج کے تمام ڈیپارٹمنٹ میں کم سیٹوں اور طلباء کو تاحال داخلے نہ ملنے کی خلاف سڑکوں پر نکل کر مین مٹہ چوک کو ایک گھنٹہ سے زیادہ وقت کیلئے ہرقسم ٹریفک کیلئے بند کردی جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ادھر اسسٹنٹ کمشنر مٹہ زمین خان مومند اور ایس ایچ او مٹہ بخت زادہ خان موقع پر پہنچ کر طلباء کیساتھ طویل مذاکرات کی جس میں کامیابی کی بعد طلباء نے اپنا احتجاج پرامن طور پر ختم کردیا ادھر ذمہ داروں نے طلباء سے انکے مطالبات کو پیر کی دن تک حل کرانے کی یقین دہانی دی جس پر طلباء نے احتجاج ختم کرکے پرامن طور پر واپس چلے گئے۔
964 total views, no views today



