سوات(سوات نیوز)سوات یونیورسٹی کا لائ اینڈ شریعہ ڈیپارٹمنٹ ہنگامہ ارائی کے بعد بند، پولیس کی بڑی تعداد تعینات ، چند شرپسند طلبا کی وجہ سے ڈیپارٹمنٹ کے درجنوں طالب علموں کا مستقل ڈوبنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ، ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سوات یونیورسٹی کے لائ اینڈ شریعہ کے چند شرپسند طلبا نے بائیو ٹیکنالوجی کے ڈیپارٹمنٹ میں ہنگامہ ارائی کی اور طلبا پر تشدد کیا جس کے بعد اج دوسرے روز لائ اینڈشریعہ ڈیپارٹمنٹ مکمل طورپربند رہا، اور ڈیپارٹمنٹ کے سامنے پولیس کی بڑی نفری بھی تعینات کردی گئی تھی ، مذکورہ ڈیپارٹمنٹ میں درجنوں طالب علم زیر تعلیم ہیں، تاہم چند شرپسند طلبا کی وجہ سے ان تمام طلبا کا مستقبل ڈوبنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔
1,535 total views, no views today
Comments



