مینگورہ، سوات میں ڈاکٹروں کے نجی پریکٹس پر عائد پابندی کیخلاف سوات میں دوسری روز بھی پرائیویٹ کلینکس بند رہی ،کلینکس بند ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ،تفصیلات کے مطابق سوات میں ڈاکٹروں پر پرائیویٹ پریکٹس پر عائد پابندی کیخلاف ڈاکٹر برادری سراپا احتجاج ہے اور جمعہ کے روز سوات بھر میں ڈاکٹروں نے اپنے پرائیویٹ کلینکس کو بند رکھے جس کیوجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،سوات کے معروف ڈاکٹر اور پی ڈی اے سوات کے صدر ڈاکٹر عبدالواسع نے اس بارے میں بتایا کہ اس سے پہلے بھی سابق حکمران نے یہ تلخ تجربہ کرکے پرائیویٹ کلینکس کو بند کردیا تھا جو ناکام ہوا تھا اور اس وقت کے حکمران کو شرمندگی کا سامنا کرکے اپنا فیصلہ واپس لے لیا ،لہذا موجودہ حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرکے ڈاکٹروں کو سرکاری ہسپتال تک محدود نہ رکھا جائے کیونکہ پرائیویٹ پریکٹس ڈاکٹروں کا بنیادی حق ہے اورعوام کو بھی ریلیف مل جاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز برادری سرکاری ہسپتالوں میں دوران ڈیوٹی اپنے فرائض بہ حسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں ۔۔
880 total views, no views today


