سوات (سوات نیوز)سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم اور یونین آف جرنلسٹ کے صدر فضل رحیم خان نے پشاور واقعے میں صحافیوں کے زخمی ہونے پر گہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے صحافیوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ۔ شہزاد عالم نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے صحافیوں نے دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں فرنٹ لائن مین کا کردار ادا کیا ہے اور اس صوبے میں درجنوں صحافیوں نے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں اور اسکے باوجود وہ ہر اس مقام پر پہنچتے ہے جہاں پر اس طرح کے حالات دھماکے یا آپریشن چل رہے ہوآسلیے حکومت کو چاہیں کہ وہ صحافیوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کریں انہوں نے گزشتہ روز ہم ٹی وی کے لیڈی رپورٹر فاطمہ نازیش اور پبلک نیوز کے حسن علی کے زخمی ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہاکہ صحافیوں پر جن لوگوں نے تشدد کیا ہے انکو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا سی جایئں اور آیندہ کیلیے اس قسم کے واقعات کے سدباب کیلیے اقدامات اٹھایئں انہوں نے اداروں پر بھی واضح کیا کہ اس طرح کے کوریج کیلیے جانے والے صحافیوں کو لائف سوئنگ جیکٹ اور دیگر حفاظتی سامان کو یقینی بنایا جایئں اور لیڈی رپورٹر کو کشیدہ حالات کی کوریج کیلیے نہ بیجھا جایئں
802 total views, no views today



