سوات(سوات نیوز) سیدو شریف ہسپتال میں ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے مبینہ طورپر خاتون چل بسی ،محکمہ ہیلتھ میں اصلاحات کے خلاف صوبے دیگر آضلاع کی طرح سوات میں بھی ڈاکٹروں کی مکمل ہڑتال ہے ، سیدوٹیچنک ہسپتال میں تمام شعبجات میں کام بند ہے ،ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،ہسپتال میں مرنے والی خاتون کے لواحقین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ہڑتالی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کریں بصورت دیگر قانونی چارہ جوئی اختیار کرینگے، دوسری طرف سیدو شریف ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ خان کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں سینئر اور جونیئر ڈاکٹرز موجود ہے،انہوں نے کہا کہ صرف او پی ڈی میں ڈاکٹرز نہیں یے، ایمرجنسی میں ڈاکٹرز موجود ہے، ہسپتال انے والے مریض ایمرجنسی جاکر اپنی بیماری کی تشخیص کرسکتے ہیں۔
1,248 total views, no views today



