مینگورہ، اصلاحی کمیٹی امن تنظیم کے ڈویژنل چیئرمین محمدزبیر خان نے کہاہے کہ ہماری تنظیم کاکام قیام امن کیلئے عملی جدوجہدکرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مابین موجودچھوٹے چھوٹے تنازعات کوختم کرنا بھی ہے اوراب تک ایسے سینکڑو ں تنازعات اورمعاملات کو ختم کرکے فریقین میں دوستی کی فضاء قائم کی ہے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری تنظیم نے محدودمدت میں لوگوں کے مابین موجود سینکڑوں تنازعات کاخاتمہ کردیا ہے جبکہ اب بھی ہمارے پاس کئی ایسے کیس موجود ہیں جنہیں ختم کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہم فریقین کو ساتھ بٹھاکر دوونوں کا موقف سنتے ہیں اورپھر مسئلہ کا ایساحل نکالتے ہیں جسے دونوں فریقین بخوشی قبول کرلیتے ہیں اورہمارے اس مشن کا مقصد رضائے الٰہی کا حصول اورلوگوں میں اخوت اوربھائی چارے کی فضاء قائم کرنا ہے،انہوں نے کہاکہ فریقین میں موجود تنازعات کے مقامی سطح پر ختم ہونے سے تھانوں اورعدالتوں پر کیسوں کا بوجھ بھی کم ہوجاتا ہے اورفریقین کوروزروزکی دورڈھوپ سے چھٹکار بھی مل جاتاہے ،انہوں نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن میں جہاں کہیں فریقین کے مابین کوئی تنازعہ چل رہاہوتووہ کسی بھی وقت ہمارے ساتھ رابطہ کرسکتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ بیش بہاقربانیوں کے نتیجے میں سوات امن کا گہوارہ بن چکاہے اوراس امن کو قائم رکھنا اب ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے لہٰذہ ہمیں اس ذمہ داری کوبطریق احسن پوراکرناہوگا۔
932 total views, no views today


