سوات (سوا ت نیوز) شکار پر عائد دفعہ144 کا خاتمہ ہوگیا، ڈی سی سوات نے باقاعدہ نو ٹیفیکیشن جاری کردیا، جس سے شکار کرنے والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، گزشتہ روز ڈی سی سوات کے دفتر سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا جس میں شکار پر عائدپابندی کا خاتمہ کیا گیا، واضح رہے کہ کچھ دن قبل ضلع انتظامیہ نے شکار پر پابندی لگائی تھی جس پرسوات شوٹنگ اینڈ ہنٹنگ سپورٹس ایسو سی ایشن نے احتجاج بھی کیا تھا، پابندی کے خاتمے پر سوات شوٹنگ اینڈ ہنٹنگ سپورٹس ایسو سی ایشن کے صدر ملک فضل اکبر بابا اور دیگر کابینہ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، ایم پی اے عزیز اللہ گران،ایم پی اے فضل حکیم خان اور ایم این اے سلیم الرحمن کا شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے دفعہ 144کا خاتمہ کیا گیا۔
858 total views, no views today
Comments



