بریکوٹ، لیڈی ہیلتھ ورکرز ضلع سوات کے صدر ناہید بہادر نے کہا ہے کہ محکمہ صحت اور لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کے مشترکہ کاوشو ں کی بدولت سپرئم کورٹ کورٹ کے ہدایات پر عمل درآمد کرکے قلیل مدت میں مستقلی کے لوازمات پورے کردئیے جس پر ہم ڈی ایچ اومحکمہ صحت ضلع سوات ڈاکٹر سید علی خان اور لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام کے کوارڈنیٹر ڈاکٹر محمد نعیم خان کے بے حد مشکور ہیں اور ہم امید رکھتے ہیں کہ ائندہ بھی لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر سٹاف کے جائز مطالبات میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر سٹاف کے نوٹیفیکشن آرڈرز کی بروقت فراہمی ۔سروس بکس کی دستخطی ،پرسنل فائلز و دیگر کاغذات کی مکمل کرنے پر ملکی سطح پر اعزاز حاصل کرلیا۔انہوں نے کہا کہ سوات کے سینکڑوں لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر سٹاف کے مستقلی کے لوازمات کو پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور انہوں نے تعطیلات میں بھی کام کرکے اپنے فرائض کو بخوبی سرانجام دیا ۔اس کارنامے کا سار ا سہرا ڈی ایچ اوسوات ڈاکٹر سید علی خان لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام کے کوارڈنیٹر ڈاکٹر محمد نعیم خان کو جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ان کو اس کارنامے پر اعزاز سے نوازا جائے کیونکہ محکمہ صحت ضلع سوات نے ملک کے دیگراضلاع کے لئے ایک مثال قائم کیا۔
378 total views, no views today


