سوات (سوات نیوز) سوات کے خواجہ سراؤں کے لئے تمام تر سہولیات فراہم کریں گے، خواجہ سراء اور پولیس کیلئے خصوصی تربیت دیں گے، خواسراء قانون کے دائرے میں رہ کام کریں، ان خیالات کااظہار ویژن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر طاہر علی خلیجی، ڈی ایس پی سٹی ظاہر شاہ خان، خپل کور کے ڈائریکٹر محمد علی خان اور سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر طاہر علی خلیجی نے بتایا کہ خواجہ سراؤ اور پولیس کے لئے خصوصی تربیت دیں گے اور ان کو اصلاحی معاشرے کے قیام کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کریں گے اور ان کے لئے تمام تر سہولیات کی فراہمی یقینی بنا ئیں گے، انہوں نے کہا خواجہ سراء قانون کے دائرے میں رہ کر اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں اور معاشرے اور علاقے کے روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کریں تاکہ انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور خواتین کے کپڑوں میں بازاروں میں نہ گھوما کریں۔
988 total views, no views today



