مٹہ (سوات نیوز) جمعیت علماء اسلام کے نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کا اسلام اباد ازادی مارچ موجودہ حکومت کو جانے کیلئے اخری کیل ثابت ہوگی اور اس دھرنے میں ہزاروں نے بلکے لاکھوں لوگ شرکت کرینگے انہوں نے کہا کہ اس ازادی مارچ میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ خیبر پختو نخوا سے شریک ہونگے جو حکومت پچھلے دو دنوں سے واوچر سکولوں کی بچوں کو روکنے تمام تر کوششوں اور بھاری پولیس نفری کی باوجود کنٹرول نہ کرسکیں وہ جمعیت کے کارکنان کس طرح روک سکیں گے ہم بھی صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ کو چلنچ کرتے ہیں کہ انشاء اللہ اپ کے ہوتے ہوئے ہم لاکھوں کی تعداد میں اسلام اباد جاکر اپ لوگوں کو گھر بھیج دینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے کارکنان اور مقامی قائدین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کے طر ف سے پختونخوا سے جمعیت علماء اسلام کی کسی بھی کارکن کو اسلام اباد نہ جانے کی اعلان سے معلوم ہو ا کہ ابھی جمعیت علماء اسلام کے قائد اور دیگر قائدین نے تاریخ کا اعلان تک نہیں کیا ہے اور ان لوگوں پر ہیبت طاری ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ جمعیت علماء اسلام کا اسلام اباد ازادی مارچ موجودہ حکومت کی خاتمے کیلئے اخری کیل ثابت ہوگی اور ان لوگوں کو گھر بھیج کر ملک کو حقیقی معنوں میں ازادی لادینگے انہوں نے کہا کہ اسلام اباد ازادی مارچ میں ہزاروں نہیں بلکے لاکھوں افراد شرکت کرینگے اور ان لاکھوں لوگوں میں سب سے زیادہ تعداد خیبر پختو نخوا کی عوام کی ہوگی انہوں نے کہا کہ ہم بھی یہ اعلان کرتے ہیں کہ انشاء اللہ ہم اسلام اباد جایئنگے اور کسی میں اگر روکنے کی دم ہے تو روک لیں انہوں نے کہا کہ جو حکومت واوچرز سکولوں کی بچوں سے ڈر کر پولیس نفری پر ان بچوں کو روکتے ہے اور یہ بچے پھر بھی مٹہ پہنچ جاتے ہیں تو وہ جمعیت علماء اسلام کے سربہ کفن سیلاب کا کیا مقابلہ کرینگے اور انشاء اللہ جمعیت علماء اسلام کے کارکنان یہ ثابت کرکے دم لیں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جمعیت علماء اسلام کے کارکنان کو روکنے کیلئے اب سے تیاری شروع کریں تاکہ پھر یہ نہ کہے کہ انکو خبر نہیں تھا۔
875 total views, no views today



