سوات(سوات نیوز)کرپشن کے خلاف قائم کردہ وزیراعلیٰ سیل کو کرپٹ لوگوں کے ثبوت فراہم کرنے کااعلان، پی ٹی آئی رہنما فضل ربی بھائی نے کرپشن کے خلاف مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنی خدمات پیش کردئیے، کرپٹ سرکاری وحکومتی لوگوں کے حوالے سے جو ثبوت اکھٹے کئے ہیں وہ وزیراعلیٰ کے قائم کردہ سیل کو فراہم کریں گے، ہم وزیراعلیٰ محمودخان کی طرف سے کرپشن کے خلاف مہم چلانے اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں سیل قائم کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں ایم پی اے عزیز اللہ گران کے ساتھ کرپشن کے خلاف جہاد شروع کیاتھاجس کو عملی جامہ پہنانے کے لئے وزیراعلیٰ محمودخان بھی میدان میں آگئے، ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف سوات کے بانی رہنما اورانصاف ٹائیگر فورم سوات کے روح رواں فضل ربی بھائی نے انصاف ٹائیگرزفورم کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے کیا، انہوں نے وزیراعلیٰ محمودخان کااس اقدام کو سراہا۔ کہ انہوں نے صوبہ خیبرپختونخوا میں کرپٹ لوگوں پر ہاتھ ڈالنے اور صوبہ کوکرپشن سے پاک کرنے کے لئے جس مہم کا اعلان کرتے ہوئے سیل قائم کرنے کافیصلہ کیاہے وہ صوبہ کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ کے اس اقدام پرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اوران کو اس جہاد میں مکمل تعاؤن کی یقین دہانی کرائے ہیں، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں میں وزیراعلیٰ کے اس اعلان سے خوشی کی لہردوڑگئی ہے، اور امیدکی ایک کرن پیداہوگئی ہے کہ اب سوات سمیت پوراصوبہ عمران خان کے وژن کے مطابق کرپشن سے پاک ہوجائیگا، انہوں نے اس سلسلے میں وزیراعلیٰ کواپنی خدمات پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ میرے ساتھ کرپٹ سرکاری وحکومتی لوگوں کی کرپشن کے حوالے سے کافی ثبوت ہیں۔ جو میں وزیراعلیٰ کے سیل کوپیش کرنے کیلئے تیارہوں۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ اوربدعنوان لوگوں کو اب مزید عمران خان کے وژن اورتحریک انصاف کی حکومت کو بدنام کرنے کاذریعہ نہیں بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہم نے ایم پی اے عزیز اللہ خان کے قیادت میں سوات کوکرپشن سے پاک کرنے کیلئے جس جہاد کاآغاز کیاتھا اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے وزیراعلیٰ کی رہنماؤں میں وہ جہاد اب کامیاب ہوگا۔ اورکرپٹ لوگوں کے خلاف کارروائی اپنی منطقی انجام کوپہنچ جائیگا۔
1,146 total views, no views today



