سوات(سوات نیوز)سوات مین دو سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، وزیرا علیٰ محمود خان کا شانگلہ میں بیان کے بعد خطرات بڑھ گئے ہیں، وزیرا علیٰ نے شانگلہ میں جلسہ کرتے ہوئے جے یو ائی کی ریلیوں کو صوبہ سے نہ گزرنے کا اعلان کردیا ،
اس اعلان کے بعد جے یو ائی کے مرکزی رہنما اکرم درانی نے کہا کہ جے یو ائی کے کارکن وزیرا علیٰ کو گھر سے بھی نہ نکلنے دینگے اور انکو گھر پر ہی نظر بند کردینگے ۔
اکرم درانی کے بیان کے بعد ضلع سوات میں تحریک انصاف اور جے یو ائی کےکارکنوں میں رابطے تیز ہوگئے ہیں، اور دونوں جماعتوں کے سیاسی کارکنوں میں تصادم کاخطرہ پیدا ہو گیا ہے ، اب دیکھنا یہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ اس کو کیسے کنٹرول کرتی ہے ۔
1,221 total views, no views today
Comments



