سوات، سوات بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ‘ چیک پوسٹوں میں اضافہ ‘ شہر کے اندرونی بیرونی راستوں پر سخت چیکنگ ، انتہائی اہم دہشت گرد گرفتار‘ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی ‘ملک کے دوسرے اضلاع خصوصاً کراچی سے کالعدم تنظیموں کے اہم کمانڈر گرفتار ‘ کسی بھی وقت سوات منتقل ہو سکتے ہیں۔سیکورٹی فورسز کے کاررائیوں پر عام شہریوں نے انتہائی خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوات میں پے درپے ہونے والے واقعات کے بعد سوات آپریشن کے کمانڈر اور مینگورہ شہر کے سیکورٹی فورسز آپریشن کمانڈر کی خصوصی ہدایت پر سوات بھر کی چیک پوسٹوں داخلی وخارجی راستوں پر سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔
سیکورٹی اور سخت چیکنگ سوات بھر میں جاری ہے۔ تاکہ آئندہ کسی قسم کا واقعہ رونما نہ ہو سکے۔ کامیاب مختلف کارروائیوں میں یہ بھی مبینہ طور پر معلوم ہوا ہے کہ کالعدم تنظیموں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث انتہائی مطلوبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات ہوچکے ہے۔ جس کی روشنی میں ملک کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں شروع کر دی ہے۔ جبکہ خصوصاً کراچی سے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب کمانڈروں کو گرفتار کرکے کسی بھی وقت سوات منتقل کیا جائیگا۔ ان سے بھی انتہائی اہم انکشافات متوقع ہے۔ سیکورٹی فورسز کے ان کامیاب کارروائیوں کی وجہ سے علاقے میں کافی سکون آجائیگا۔ سوات بھر کے عام شہریوں نے فورسز کے اس کارروائیوں پر انتہائی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
435 total views, no views today


