سوات،سوات کے علاقہ سرسنےئی( کبل) کے مقام پر پا ک فوج کی جانب سے جدید طبی سہولیات سے مزین ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں پاک فوج اور سول کے ماہرین ڈاکٹرز بشمول میڈیکل سپیشلسٹ، گائنی سپیشلسٹ اور چائلڈ سپیشلسٹ نے بھرپور حصہ لیا۔ اس طبی کیمپ سے صبح 9:00 بجے سے شام 04:30 بجے تک مفت دوائی کی فراہمی بھی جاری رہی ۔سرسنےئی اور اس کے دور دراز علاقوں سے لوگوں نے اس طبی کیمپ میں کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کیمپ
سے 1148مریض بہترین مفت طبی سہولیات سے مستفید ہوئے جس میں947کے قریب بچے اور خواتیں بھی شامل تھیں۔ فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے دوران سیکیورٹی کا بھی خاص خیال رکھا گیا تھا۔ پاک فوج کی جانب سے مُلک کے دور افتادہ علاقوں میں مُفت طبی کیمپوں کا انعقاد ایک تسلسل کا عمل ہے۔سوات (کبل) میں بھی اس کیمپ کا انعقاد اِس سلسلے کی کڑی ہے۔ علاقے کے لوگوں نے میڈیکل کیمپ کے انعقادکو خوش آئند قرار دیتے ہوئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ اور اسے مقامی آبادی کے لئے انتہائی سود مند قرار دیا۔
391 total views, no views today


