مٹہ (سوات نیوز) پاکستان تحریک انصاف مٹہ کے رہنماء اور سابق تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان نے کہا ہے کہ اس وقت صوبے اور مرکز میں عوام کی حکومت ہے اور عوام ہی کی خدمت اور علاقے کی ترقی پوری ایمانداری کیساتھ جاری ہے انہوں نے کہا کہ جھوٹ اور منافقت کی سیاست کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے اور اب عوام کی قومی خزانہ ہی عوام پر خرچ ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی نظریں اب اس وقت پاکستان تحریک انصاف پر ہیں اور موجودہ حکومت عوام کی اعتماد پر بھر پور اترنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز فاضل بیگ گھڑئی سخرہ میں ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے خیرات محمد محمد قیوم گل حسن خان اور دیگر نے بھی خطاب کی جبکہ اس موقع پر گل حسن خان سلطانت خان نعمت خان لقمان سعید اللہ اور دیگر افراد نے اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا جن کو سابق تحصیل ناظم عبداللہ خان اور دیگر نے پارٹی کی ٹوپیاں پہنا کر مبارکباد دی سابق تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام ہی کی خدمت اور علاقے کی ترقی پر یقین رکھتا ہے اور انشاء اللہ موجودہ حکومت عوام ی اعتماد پر پورا اترنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ عوام کی دولت کھانے والوں سیاسی جماعتوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہوچکی ہے اور اب عوام کی حق کھانے والے جماعتوں کی سیاست قصہ پارین بن چکاہے انہوں نے کہا کہ عوام کی نظریں اس وقت پاکستان تحریک انصاف پر انصاف پرہے اور پاکستان تحریک انصاف عوام کی اعتماد پر پورا اترنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے نئے شامل ہونے والے خاندانوں کو مبارکباد دی
1,104 total views, no views today



