اسلام آباد(این این ائی ) وزیراعظم عمران خان کا ایران اور سعودی عرب کے دورے کا شیڈول تیار کرلیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان ایران سعودیہ تعلقات میں کشیدگی کم کروانے کے لیے کوشاں ہیں اور وہ اپنے دورے کے دوران ایران اور سعودی عرب میں کشیدگی کم کرنے پر بات کریں گے اور مسئلہ کشمیر بھی اجاگر کریں گے۔زرائع کے مطابق وزیراعظم اتوار کو ایران جائیں گے جہاں وہ ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے، وزیر اعظم منگل کو ایک روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے اور سعودی قیادت کو دورہ ایران پر اعتماد میں لیں گے۔
1,144 total views, 2 views today
Comments