سوات(سوات نیوز)31 مارچ کو ہونے والےجے یو ائی کے ازادی مارچ میں روز بروز دن کم ہوتے جارہے ہیں، لیکن سوات میں ضلعی امیر کے غائب ہونے سے کارکن اور رہنما مخمصے کا شکار نظر ارہے ہیں، ابھی تک واضح پلا ن بھی نہیں بن گیا ہے ، ضلعی امیر قاری فتح اللہ کسی بھی اجلاس میں ابھی تک نظر نہیں ائے ہیں، دوسری جانب مالاکنڈڈویژن کے دوسرے اضلاع کی طرح سوات میں بھی جے یوائی ف دو گروپوں میں تقسیم نظر ارہی ہے، ہر گروپ اپنے اپنے معمول کی سرگرمی جاری رکھے ہوئے ہیں، خدشہ ہے کہ سوات سے جے یو ائی ف کی ریلی بہت کم نظر ائے گی ،جس کا فائدہ پی ٹی ائی کو پہنچے گا، دوسری طرف پی ٹی ائی نے بھی سوات میں اپنی کوششیں تیز کردی ہیں کہ کسی صورت جے یو ائی ف سے کارکنوں کو مایوس کرکے مارچ سے روک سکیں۔
854 total views, 4 views today