بریکوٹ ،پی ٹی آئی پی کے 81ایم پی اے عزیز اللہ خان گران نے یو سی بریکوٹ کے دور افتادہ علاقوں کو روڈ کی منظور ی دے دی اور بہت جلد اس کے کا م شروع ہو جائے گا اس روڈ کے تعمیر سے علاقے میں سیاحت کے فروغ اور عوام کے آمدورفت میں مثبت کردار ادا کرے گا۔اگر ان علاقوں کو ماضی میں توجہ دی اور یہاں پر دس فیصد بھی ترقیاتی کام ہوجاتے تو آج یہاں پر مسائل کا نام و نشان نہیں رہتا مگر بدقسمتی سے ان علاقوں کو وہ حقوق فراہم نہیں کئے گئے جو کہ پاکستان کے آئین میں ایک شہری کا حق ہوتا ہے ۔پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کے دوران عوا م سے جو بھی وعدے کئے تھے و ہ بتدریج اللہ تعالی کے فضل و کرم اور عوام کے تعاون سے پورے ہو رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیرے اور پاٹو میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے رہئے کیا ۔اس موقع پر پی ٹی آئی تحصیل جنرل سیکرٹری محمد نعیم خان،ضلعی یوتھ جنرل سیکرٹری حیدر علی ،فوکل پرسن روز ی خان ،میاں جی کے علاوہ پارٹی کارکنان اور عمائدین کثیرتعداد میں موجود تھے۔انہو ں نے کہا کہ میں نے الیکشن کے دوران ہر جلسے میں کہا تھا کہ اگر الیکشن میں کامیابی نصیب ہو ئی تو میں ایم پی اے نہیں بلکہ عوام کا خادم ہو گا اور آج میں ایم پی اے کی حیثیت سے نہیں بلکہ خادم کے حیثیت سے آیا ہوں ۔یہا ں کے مسائل جن میں صاف پانی کی فراہمی ،روڈ ،ہسپتال ،تعلیمی ادارے و دیگر مسائل موجود ہیں میں سب سے پہلے روڈ کی منظور ی دے رہا ہوں اور انشاء اللہ اس ماہ میں مذکورہ روڈ پر کام شروع ہو جائے گا جبکہ باقی مسائل کے خاتمے میں اپنا بھر پور کردار ادا کروں گا ۔انہو ں نے کہا کہ عمران خان کا د ھرنہ اپنے ذات کے لئے نہیں بلکہ ملک اور عوام کے لئے ہے اور ان دھرنوں کی وجہ سے آج سیاست نے ایک نیا رخ اختیار کرلیا ہے عوا م نے روایتی اور موروثی سیاست دانوں کو رد کیا ۔ہماری سیاست عوام کی خدمت ہے اور یہ خدمت جاری رہے گا ۔
774 total views, no views today


