سوات (سوات نیوز)کتاب بہترین ساتھی ہے اور پھر اپنی مادری زبان کا لکھا ہوا کتاب تو ہیرا ہوتاہے لہذا کتاب کو پڑھا جائے الماریوں اور لائبریری میں پڑنے کے بجائے اسے پڑھا جائے تاکہ آپ کے علم میں مزید اضافہ ہو ان خیالات کا اظہار مسرت احمد زیب نے سوات پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا اس موقع پر لیکوال کی طرف سے عصمت علی اخون نے سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزادعالم کے ہاتھ پر مصنف ڈاکٹر ہمدرد یوسفزئی کے افسانوں کی کتاب چندروکا تحفہ دیا اور مادری زبان پشتو کے فروغ کیلئے ان سے کوششوں کا مطالبہ کیا جس پر مسرت احمد زیب نے کہا کہ کتاب میرا بہترین ساتھی ہے اس کا فائدہ یہ ہے کہ ایک تو یہ تنہائی میں تنہا ہونے کا احساس ختم کرتا ہے اور دوسرا آپ کے علم میں اضافہ بھی کرتا ہے یہ تخلیق ہے اور تخلیق کافی تگ و دو سے پایہ تکمیل تک پہنچتا ہے انہوں نے لیکوال کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ہر انسان کو اپنی مادری زبان سمیت اپنے رسم و رواج اور ثقافت کو نہیں بولنا چاہیئے اس کے ساتھ اپنے زبان کو پڑھا اور لکھا بھی جائے اس موقع پر سوات پریس کلب کے چئیرمیں نے کہا کہ ریاست سوات کی سرکاری زبان پشتو تھی بی بی جی اور ان کے خاندان کا پشتو زبان کے فروغ میں بڑا کردار ہے۔
1,248 total views, 2 views today