بریکوٹ ، قومی وطن پارٹی ملاکنڈ زون کے سیکرٹری جنرل صدیق علی خان نے کہا ہے کہ بریکوٹ بازار تحصیل بریکوٹ کے معیشت میں اہم کردار ادا کررہا ہے ۔اس کی ترقی اور خوشحالی میں ہمیں مشترکہ طور پر جدوجہد کرنا ہوں گی کیونکہ تاجربرادری معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹی پلازہ میں فرینڈز موبائل بریکوٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر علاقے کے عمائدین پرویز خان ،ناصر خان انقلابی ،سردارعلی ،عنایت الرحمان ،فرینڈ موبائل کے مالک کے علاوہ تاجر برادری موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی اقتدار میں آکر تاجر برادری کو سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے گی ۔بریکوٹ بازار کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور یہاں پر سہولیات کو اولین ترجیح دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بریکوٹ بازار کے تاجر برادری کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں کیونکہ بریکوٹ بازار کی ترقی اور اس کی خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے ۔
790 total views, no views today


