سوات(سوات نیوز)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سلیم خان نےملاکنڈ ڈویژن کاالوداعی دورہ کیااس موقع پر سلیم خان نے کہا کہ صوبے میں سرکاری اداروں میں کرپشن اور سیاسی مداخلت پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ سرکاری افسران کی کارکردگی جانچنے کیلئے انفارمیشن ٹیکنا لوجی کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ تما م سرکاری آفسران عوام کی خدمت کو اپنا بنیادی فریضہ تصور کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاکنڈ ڈویژ ن کا دورہ کرنے کے موقع پر کیا۔ ریاض خان محسود کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے فشینگ ہٹ ، چکدرہ ، ضلعی دیر لوئر پہنچنے پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر جی او سی ملاکنڈ ڈویژن ، آر پی او ملاکنڈ ریجن ، ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز / اسسٹنٹ کمشنر موجود تھے۔ لیویز فورس کے دستہ نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ چیف سکریٹری اور کمشنر ملاکنڈ جی او سی ملاکنڈ ڈی آئی جی ملاکنڈ ریجن فشینگ ہٹ میں پودیں لگائے۔ کمشنر نے مالاکنڈ ڈویژن آنے پر معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا اور ڈویژنل انتظامیہ ملاکنڈ کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
1,138 total views, no views today



