سوات(سوات نیوز)اپوزیشن جماعتوں کا ازادی مارچ کامیاب بنانے کیلئے سوات کے تاجر۔برادری سے ملاقات ۔ تاجر۔برادری نے ازادی مارچ کی حمایت کردی ۔ازادی مارچ میں زیادہ عوامی شرکت یقینی بنانے کیلئے سوات کی رہبر کمیٹی کے ممبران اور اپوزیشن جماعتوں کے عہدیداروں نے سوات ٹریڈر فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم سے ملاقات کی اور انہیں مارچ میں شمولیت کی دعوت دی۔، ملاقات میں صدر عبدالرحیم نے 27اکتوبر کو آزادی دھرنے کی بھرپور حمایت کی یقین دھانی کرائی، اس موقع پر خواجہ محمد خان، ڈاکٹر خالد محمود، اعجاز خان اور دیگربھی موجود تھے، صدر عبدالرحیم نے کہا کہ موجودہ مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے، جبکہ موجودہ حکومت کی جانب سے ٹیکسوں کا نفاذ بھی کیا جارہا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔
1,499 total views, no views today



