مینگورہ، تحصیل کبل کے علاقے مہک کے رہائشی عبدالقیوم ولد نمیر اپنے بچوں کے ہمراہ اپنا فریاد لیکر سوات پریس کلب پہنچ گئے ، انہوں کہاکہ پانچ سال سے میں رسولئی کے مرض میں مبتلاء ہوں ،اس پانچ میں نے مسلسل اپنا علاج کیا لیکن پیسوں کی عدم فراہمی کی وجہ سے میں اپنے لئے دوائیاں نہ لے سکا جس کی وجہ سے میری بیماری میں اضافہ ہوتا گیا ،ابھی ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ میرا آپریشن کرنا پڑے گا
جس پر 4 لاکھ80 ہزار روپے تک خرچہ آتا ہے جو میرے پاس نہیں ہیں ، انہوں نے کہا کہ میرے تین بچے ہیں اور میں انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں اب تک میں نے اپنے بس کے کمائی کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتا رہا لیکن اب میرے بیماری میں اتنا اضافہ ہوگیا ہے کہ میں کام کاج بھی نہیں کرسکتا ، میرا جو جمع پھنجی تھی وہ میرے علاج پر چلی گئی ،اب میرے پاس کچھ نہیں بچا ہے اور میرے بچے فاقوکا شکار ہے ،تو میں اپنا علاج کیسا کرو، انہوں نے حکومت کے اعلیٰ حکام اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ میرے اس مشکل گھڑی میں میرا ساتھ دیکر میرے مشکلات آساب کردیں، رابطہ نمبر 03449892337۔
469 total views, no views today


