سوات(سوات نیوز)ضلع سوات کیلئے ایک اور اعزاز،ہومیو پیتھک ڈاکٹر محمد نعیم کو بہتر خدمات پرسٹار آف ہومیوپیتھی ایوارڈ سے نوازا گیا،ایوارڈ یوکے میں دیاگیا جہاں پر خصوصی تقریب کا انعقادکیا گیاتھا،سوات کے عوام میں خوشی کی لہردوڑ گئی،ڈاکٹر محمد نعیم کو دلی مبارکباد بھی پیش کی،سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں عرصہ درازسے ہومیوپیتھک کے شعبے میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر محمدنعیم جو ڈیوائین ہومیوپیتھک کلینک اینڈ ریسرچ سنٹر کے ڈائریکٹر بھی ہے کو ان کی بہتر خدمات اور ہومیو شعبے میں جدید ریسرچ اور بعض لاعلاج قرارپانے والے امراض جبکہ کینسر،رسولی اورجگر وغیرہ کاکامیاب علاج کرنے پر سٹار آف ہومیوپیتھی ایوارڈ سے نوازا گیا،موصوف کو مکمل تحقیقات کے بعد مذکورہ ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیاجس کے بعد انہیں یوکے بلایا گیا جہاں پر انہیں ایک خصوصی تقریب کے دوران ایوارڈ سے نوازا گیا،ایوارڈ لینے کے بعد سوات پہنچنے پر دوست واحبا ب نے ان کا بھرپوراندازمیں استقبال کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی،اس موقع پر ڈاکٹر محمد نعیم نے میڈیا کو بتایا کہ میرا ایوارڈلینا دراصل ضلع سوات اورپورے ملک کیلئے اعزازہے اور مستقبل میں بھی ہومیوپیتھک شعبہ کے پلیٹ فارم سے دکھی انسانیت کی خدمت کے ذریعے ملک وقوم کا نام روشن کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
1,805 total views, no views today



