سوات (سوات نیوز)جماعت اسلامی کے سابق ممبر ضلع کونسل سوات ثناء اللہ فاروقی متفقہ طور پر جماعت اسلامی مٹہ تحصیل کے امیر منتخب پہلے کی طرح جماعت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے جماعت کی اعتماد پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کرینگے نومنتخب امیر کا بیان تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز جماعت اسلامی مٹہ تحصیل کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں موصول اطلاعات کی مطابق جماعت اسلامی کے سابق ضلع کونسل ممبر ثناء اللہ فارقی کو مٹہ تحصیل کیلئے متفقہ طور پر تحصیل امیر منتخب کیا گیا جس پر جماعت کے کارکنان اور مقامی قائدین نے بھر پور خوشی کا اظہار کیا ہے ادھر نومنتخب امیر ثناء اللہ فاروقی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ جماعت کیلئے پہلے کی طرح ائندہ بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد جماعت اسلامی مٹہ تحصیل میں ایک مضبوط قوت بن جائیگی انہوں نے کہا کہ جو اعتماد ان پر کیا گیا ہے وہ اس اعتماد پر پورا اترنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے متفقہ طور پر ان پر اعتماد کرنے پر جماعت اسلامی کے تمام کارکنان اور قائدین کا شکریہ ادا کیا
1,084 total views, no views today



