سوات(سوات نیوز)جمعیت علما اسلام سوات کے زیر اہتمام کل یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے بڑا اجتماع ہوگا، جس میں تمام اپوزیشن شامل ہونگے، جے یو ائی کے ترجمان اعجاز خان کے مطابق نشاط چوک میں کل اتوار کے روز دوپہر دو بجے نشاط چوک میں کشمیریوں کیساتھ اظہار یک جہتی کے طور پر بڑا اجتماع ہوگا، اس اجتماع میں پی ٹی ائی کے علاوہ دیگر تمام اپوزیشن پارٹیاں ان کے رہنما اور کارکن شرکت کرینگے، جبکہ اس اجتماع میں 30 اکتوبر کے ازادی مارچ میں جانے کا اعلان بھی کیا جائیگا ۔اعجاز خان کے مطابق اجتماع کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں،
1,193 total views, no views today
Comments



