سوات(سوات نیوز)جمعیت علمااسلام اور اپوزیشن پارٹیوں کا مشترکہ یوم یکجہتی کشمیر ریلی شروع، جے یو ائی ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر پارٹیوں بھی شریک ہیں، نشاط چوک مینگورہ میں مشترکہ طور پر اپوزیشن پارٹیاں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ، نشاط چوک مینگورہ میں بڑی تعداد میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکن پہنچ گئے ہیں جبکہ قافلے اب بھی ارہے ہیں، جے یو ائی زرائع کے مطابق اس ریلی میں ہر سیاسی پارٹی کے لیڈر کو تقریر کا موقع دیا جائیگا، نشاط چوک میں ہونے والے مظاہرے میں سیاسی جماعتوں کے جھنڈے بڑی تعداد میں موجود ہیں
1,269 total views, no views today
Comments



