سوات(سوات نیوز)سوات ٹریڈ فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے 28 اور 29 اکتو بر کو ہونے والے شٹرڈاون ہڑتال کی کال واپس لے لیں، ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان کے وفد نے عبدالرحیم سے ملاقات کی ،ملاقات کے بعد عبدالرحیم نے سوات نیوز ڈاٹ کام کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے تاجر انکم ٹیکس کیخلاف احتجاجی طور پر دو دن شٹرڈاون ہڑتال کرینگے لیکن چونکہ سوات میں انکم ٹیکس نہیں ہے اس لئے یہاں پر ہڑتال نہیں کیا جائے گی ۔
دوسری طرف تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن سوات نے دکانداروں پر ٹیکس عائد کرنے کافیصلہ کیا ہے جس کیخلاف تاجربرادری نے لاوڈ سپیکر کے ذریعے دکانداروں کو ٹیکس نہ دینے کے اعلانات کئے ہیں، جبکہ بجلی ، گیس اور دیگر یوٹیلیٹی بلوں میں انکم ٹیکس باقاعدگی سے اتا ہے ۔
1,230 total views, no views today



