مینگورہ ، ایڈیشنل سیشن جج دوئم سوات نے قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق مینگورہ کے مشہور مقدمہ قتل میں ایڈیشنل سیشن جج دوئم شکیل اعظم اعوان نے ملزم پر جرم ثابت ہونے پر حضرت علی عرف شینا کو قتل کے مقدمے میں سزائے موت کافیصلہ سنا دیا ۔ قتل کے مقدمے میں تمام قانونی کارروائی اور وکلاء کے دونوں طرف کے بحث کے بعد گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج دوئم نے فیصلہ سناتے ہوئے حضرت علی عرف شینا پر قتل کا مقدمہ ثابت ہونے پر سزائے موت کا فیصلہ سنا دیا ۔جبکہ اس مقدمے میں سزائے موت پانے والے حضرت علی شینا کو دفعہ 324 میں 10سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
708 total views, no views today
Comments


