سوات(سوات نیوز)جمعیت علما اسلام سمیت اپوزیشن پارٹیوں کا یوم سیاہ ، نشاط چوک اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھا ، نشاط چوک مینگورہ میں جمیعت علما اسلام ، اے این پی ، پی پی پی ، ن لیگ سمیت دیگر پارٹیوں نے مشترکہ طور پر یوم سیاہ منایا اور کشمیریوں کیساتھ اظہار یک جہتی کیا گیا، اس موقع پر سیاسی جماعتوں کےرہنماوں نے کہا کہ 31 اکتوبر کو مشترکہ طور پر ازادی مارچ کیلئے روانہ ہونگے، مقررین نے کہا کہ اگر حکومت یا انتظامیہ نے راستے بند کرنے کی کوشش کی تو بھر پور مزاحمت کرینگے، انہوں نے کہا کہ جلد زجلد وزیراعظم عمران خان استعفیٰ پیش کریں ، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، ڈی ایس پی ظاہر شاہ ، اسسٹنٹ کمشنر عامر علی شاہ سمیت دیگر افیسران موجود تھے ۔جے یو ائی نے مظاہرہ کرنے کے بعد ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں عمران خان کیخلاف نعرہ بازی کی گئی۔
1,201 total views, no views today



