مینگورہ(سوات نیوز)مہنگائی کی لہر نے تمام طبقات کوبری طرح متاثر کردیا ہے،کاروباری لوگ ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے ہیں،بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ ڈالی ہے،لوگوں کی قوت جواب دے گئی ہے، ان خیالات کا اظہار آل سوات موٹر سائیکل یونین کے پریس سیکرٹری حسن خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے سبب موٹر سائیکل کا کاروبار بھی بری طرح متاثر ہوا،ڈیلرزحضرات شوروم میں بے کار بیٹھے ہیں جبکہ موٹر سائیکلوں کے سپیئرپارٹس کے نرخوں میں بے تحاشااضافہ ہونے کے سبب میکینک اور کاروباری لوگ تقریباََبے روزگارہوچکے ہیں جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات اورپریشانی کا سامنا ہے جبکہ بیشتر لوگوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہونے کا خدشہ بھی پیداہوگیا ہے مگر کسی کو بھی ان کے حال پر ترس نہیں آتا،انہوں نے کہاکہ مہنگائی بڑھ گئی جس نے ہر طبقے کے لوگوں کو لپیٹ میں لے کر ان کا جینا محال کردیا ہے جونہ صرف ایک قابل افسوس بلکہ ایک قابل تشویش امر بھی ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت جلدازجلد مہنگائی کے خاتمہ کیلئے اقدامات اٹھائے اور تمام تر اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں اس قدرکمی کرے جسے ہر عام آدمی بآسانی خرید سکے تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آئے۔
1,134 total views, no views today



