سوات (سوات نیوز ) سوات کے علاقہ شموزئی سے تعلق رکھنے والے سید شاہ باچا بلامقابلہ سول سیکرٹریٹ کے سپرنٹنڈنٹ اسسٹنٹ اینڈ کلرکس ایسو سی ایشن کے چیف پیٹرن منتخب، سید شاہ باچہ کا پورا پینل بلا مقابلہ منتخب ہو ا، گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ میں انتخابات کا انعقاد کیا گیا، جس میں سید شاہ باچا بمعہ تمام کابینہ بلا مقابلہ منتخب ہوگئے، موصوف ایک معزز خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور کافی تجرہ کار آفیسر ہے، موصوف مختلف وزراء سے پرائیویٹ سیکرٹری جبکہ محکمہ داخلہ، گورنر ہاؤس اور پانچ وزراء کے ساتھ رہ چکے ہیں موصوف ایک خدمتگار اور محنتی افیسر ہے، ان کے منتخب ہونے پر علاقے کے عوام نے ان کو مبار کباد پیش کی اور توقع ظاہر کیا کہ موصوف اپنے کیبنٹ اور علاقے کے ترقی کے لئے اپنی تمام تر ذمہ داری بروئے کار لائیں گے۔
835 total views, no views today



